ویب ڈیسک : غفلت برتنے اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو عوامی شکایات پر خبردار کردیاگیا ۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے عوامی شکایات پر نوٹس لیا گیا، جس کے بعد صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ مراسلے میں ملازمین کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفتری ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی، تبادلے اور ملازمین کی تقرریاں کی جائیں گی۔