ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، 17 ملزمان گرفتار

ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، 17 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 13 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا  جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے پتنگیں بھی برآمد کیں۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے اس حوالے سے کہا کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے جرائم شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ "شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم انہیں خطرات سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔"