جنوبی کوریا:وزیر اعظم ہان ڈک سو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

14 Dec, 2024 | 03:51 PM

سٹی42: ناکام مارشل لاء لگانے کی کوشش،صدر کیخلاف مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب،صدر یون سک یول معطل، وزیر اعظم ہان ڈک سو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

 تقریباً 2 لاکھ سے زائد مظاہرین دارالحکومت سیؤل میں پارلیمنٹ کے باہر سراپا احتجاج تھے ،بڑی تعداد میں مظاہرین نے صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے تمام 300 اراکین نے صدر کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا،اسپیکر کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں 204 ارکان نے صدر یون کے مواخذے کےحق میں ووٹ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لیے 200 ووٹ درکار تھے, جبکہ اپوزیشن کو صدر کے خلاف مواخذے کے لیے حکومتی بینچز سے بھی کم از کم 8 ووٹ درکار تھے, حکومتی بینچز سے صدر کے خلاف ووٹ پڑنے پر مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔

مزیدخبریں