ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز  نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انویسٹمنٹ کی دعوت دے دی

چین میں انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع کے متعلق بتایا

مریم نواز  نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انویسٹمنٹ کی دعوت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشادحسین: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی کمپنیوں کو  پنجاب میں سولر انرجی، زراعت، ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے شہر گوانگ ژو میں انوسٹمنٹ کانفرنس کی صدارت کی، اس کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

کانفرنس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع اور پراجیکٹس کے متعلق بتایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سولر انرجی، زراعت، صحت، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ مریم نواز نے پنجاب کو چین کی کمپنیوں کیلئے "لینڈ آف اپرچونیٹی" قرار دیا اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے "ون ونڈو آپریشن" کا وعدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کانفرنس میں "نو ٹو پلاسٹک" مہم اور "زیرو ویسٹ مشن" کی کامیاب شروعات پر روشنی ڈالی اور چینی کمپنیوں سے ان کی معاونت کی درخواست کی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سولرائزیشن کے میگا پراجیکٹ اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر چینی کمپنیوں کے اشتراک کار کا خیرمقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کے شعبے میں میکانائزیشن، فوڈ پراسیسنگ، اور ہائیبرڈ بیج ڈویلپمنٹ کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، جس سے چین کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، اور چینی کمپنیاں ای کامرس، ای لرننگ اور انکیوبیٹر سنٹرز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ مریم نواز شریف نے چین کی کمپنیوں کے لیے پنجاب میں کاروباری مواقع کے فائدے اٹھانے کا بہترین وقت قرار دیا۔