پی آئی سی میں ڈاکٹرز سراپا احتجاج ، انتظامیہ ذمہ دار

14 Dec, 2024 | 03:42 PM

زاہدچوہدری: پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج سے علاج معالجہ تعطل سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  ناکافی طبی سہولتوں پر مریض ہم سے الجھتے ہیں، پی آئی سی  انتظامیہ طبی سہولتیں بہتر بنانے کی بجائے ڈاکٹرز کو تنگ کر رہی ہے ۔
ڈاکٹرز کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی بجائے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ، پی آئی سی انتظامیہ کی جانب سے تبدیل کئے گئے روسٹر کو ینگ ڈاکٹر نے مسترد کر دیا۔
پنجاب کی امراض قلب کی سب سے بڑی علاج گاہ میں ڈاکٹر سراپا احتجاج، انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی روسٹر تبدیل کرنے کے خلاف ڈاکٹر کا احتجاج کررہے ہیں۔
ڈاکٹروں نے انتظامیہ کی جانب سے نافذ نئے ڈیوٹی روسٹر کوماننے سے انکار کر دیا، احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ فی الفور نئے ڈیوٹی روسٹر کو واپس لے۔

مزیدخبریں