توحید سٹی ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

14 Dec, 2024 | 03:18 PM

عادیہ ناز: قائداعظم انٹرچینچ اور چہار باغ کے عقب میں توحید سٹی ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کردیا گیا۔

 توحید سٹی میں پلاٹس انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں، جہاں پانچ مرلے کا پلاٹ 65 لاکھ جبکہ تین مرلے کا پلاٹ 42 لاکھ روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ دونوں کیٹیگریز کے پلاٹس خریدار آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔

توحید سٹی میں بجلی، گیس، پانی اور سیوریج کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ توحید سٹی کو باقی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے برعکس جدید ترین سہولتوں سے آراستہ سوسائٹی بنائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں حاجی مبارک اور حاجی عباس نے بطور مہمان شرکت کی  جبکہ توحید سٹی کے سی ای او میاں عبداللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں