تھانہ ہڈیارہ کے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

14 Dec, 2024 | 02:35 PM

وقاض احمد: تھانہ ہڈیارہ سے منشیات فروش کے فرار ہونے کا معاملہ،ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ حماس حمید سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ سب انسپکٹر خلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق دوران گشت سب انسپکٹر خلیل احمد نے نعیم نامی منشیات فروش کو پکڑا اور ملزم سے 2 کلو منشیات برآمد کی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آرکےمطابق نائٹ محرر اور ایس ایچ او نے ملزم کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے کمرے میں کرسی پر بٹھایا۔ملزم ہتھکڑیاں سمیت تھانے سے فرار ہو گیا ۔ ایف آئی آرکےمطابق مقدمہ میں ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید، نائٹ محرر سہیل، سنتری صداقت،کانسٹیبل فیصل اور اسد کا نامزد کیا گیا ہے۔

منشیات کا ملزم ایس ایچ او اور نامزد اہلکاروں کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے فرار ہوا ۔ایس پی کا کہنا ہے فرار ہونیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں