راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف 19 دسمبر کومصر کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کا 2روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ مصر میں ان کے ہمراہ ایک وفاقی وزراکاوفد بھی ہو گا۔
دورہ مصر میں وزیر اعظم کی مصری صدر عبدلالفتح السیسی سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم ڈی ایٹ سمٹ کی سائیڈ لاینز پر دیگر شریک رہنماؤں و قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔