موسم سرما:طلبا کی مو جیں،بلوچستان میں اڑھائی ماہ کی چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

14 Dec, 2024 | 01:13 PM

ویب ڈیسک: لمبی چھٹیاں،طلبا کی موجیں لگ گئیں،محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردیوں کی طویل اور گرم علاقوں میں سردیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کی طویل تعطیلات 16 دسمبر 2024 تا 28 فروری 2025 تک ہوں گی،نوٹیفکیشن کے مطابق گرم علاقوں کی مختصر تعطیلات یکم جنوری 2025 تا 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

 بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیر سے شروع ہوں گی اور اڑھائی ماہ بعد تعلیمی ادارے یکم مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

 محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرکاری و نجی  سکولوں میں رزلٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، آج سے بلوچستان یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں