ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں جاگھسی، 4 افراد جابحق

مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں جاگھسی، 4 افراد جابحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تیمور اطہر:کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں جاگھسی، حادثے میں4  افراد جابحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق سنانواں محمود کوٹ روڈ پر مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا، مسافر وین ٹرالی سے ٹکر کر دکان میں گھس گئی، حادثے میں 4 افراد جابحق ہوئے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو سنانواں اور کوٹ ادو ہسپتال منتقل کیا گیا، جابحق 4 افراد کا تعلق سنانواں کے مختلف علاقوں سے تھا،حادثہ مسافر وین کو گھاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں لگنے پر پیش آیا جو بعد میں دکان میں گھس گئی۔

تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔