ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، درخواست 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

14 Dec, 2024 | 01:03 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کی گئی کارروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس شجاعت علی ،صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب کی درخواست پر سماعت کریں گے ،رجسٹرار آفس نے کیس کو 19دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے لئے کاز لسٹ جاری کردی ،عدالت نے سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی مہلت دے رکھی ہے، عدالت نے جواب جمع نہ ہونے کی صورت میں سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ،درخواست میں پنجاب حکومت ،سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں