ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ہفتہ واراپ ڈیٹ سامنے آگئی

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ہفتہ واراپ ڈیٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز راناv: پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

 گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جس میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 4.83 فیصد کا اضافہ ہوا, ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 کی سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مارکیٹ کی صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 7 ہزار 625 رہی۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ میں 5247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے 16 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں 2 سے 2.5 فیصد کمی سے مزید تیزی دیکھنے کو ملے گی۔

اس ہفتے کے دوران 6.81 ارب شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 302 ارب روپے رہی۔ اس سے مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 732 ارب روپے سے بڑھ کر 14,587 ارب روپے تک پہنچ گئی۔