علی بخاری ایڈووکیٹ کی 10 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

14 Dec, 2024 | 12:56 PM

سٹی42: پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا اس فسطائیت کے دور میں پی ٹی آئی کارکنان اور میرے اوپر بے تحاشہ مقدمات درج کئے گئے،عدالت سے رجوع کیا تو پتہ چلا میرے اوپر 17 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 10 مقدمات پر ہم نے انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا،عدالت نے 10 مقدمات میں میری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

5 مقدمات پر ہماری ضمانت قبل از گرفتاری پہلے سے منظور ، 2 کے لئے دوسری عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے، 8 فروری کے انتخابات سے قبل میرے خلاف کبھی کوئی درخواست بھی نہیں ہے، انتخابات کے بعد دہشتگری، ڈکیتی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

علی بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر سیاسی کیس بنائے گئے ہمارے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان پر بے بنیاد مقدمات ہیں، عدالت کے باہر بے شمار قیدی وینز کھڑی ہیں ان میں صرف ہمارے کارکنان ہیں۔

ہمارے لوگوں کو کھڑی فصلیں نہیں کاٹنے دی گئیں، کام کاروبار تباہ کئے گئے،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

مزیدخبریں