خان شہزاد: فیڈریشن چیمبرز کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ شرح سود میں 500 پوائنٹس کی کمی کی جائے اور جنوری میں اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کی ٹاسک فورس بہترین انداز میں کام کر رہی ہے اور اب تک 6 آئی پی پیز کو بند کیا جا چکا ہے، جس سے قومی خزانے کو 350 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔
ذکی اعجاز نے مزید کہا کہ فروری میں بجلی کی قیمت 5 سے 10 روپے سستی ہوگی اور صنعتوں کے لیے ونٹر پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمت 26 روپے سے کم کر کے 10 روپے 50 پیسے کی جائے.
انہوں نے ایم ڈی آئی 460 روپے کے نفاذ کی بھی مخالفت کی جو 1250 روپے تک جا پہنچا تھا۔