ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کے میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد

 روس کے میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے معاون اور روس کے لیے میزائل بنانے والے سائنسدان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق میخائل شیٹسکی (Mikhail Shatsky) ایک روسی کمپنی کے ڈپنی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

 رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی روس کے لیے میزائل بناتی ہے جو اس وقت یوکرین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میخائل شاٹسکی کو کریملن سے تقریباً 8 میل دور ماسکو کے قریب ایک پارک میں نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 میخائل شٹسکی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے اور یوکرین پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے روسی کروز میزائل کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

  مقتول روسی ڈرون، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو شامل کرنے کے حامی بھی تھے۔