ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں لٹکتی بجلی کی تاریں حادثات کا باعث بننے لگیں

اچھرہ میں لٹکتی بجلی کی تاریں حادثات کا باعث بننے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عدیہ ناز:  لاہور کے علاقے اچھرہ میں بجلی کی لٹکتی تاریں گلیوں میں خطرے کا سبب بن رہی ہیں، جس سے کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تاروں پر جوائٹس لگا رکھے ہیں مگر یہ غیر محفوظ طریقہ کار ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے پولوں پر لٹکتی تاروں کی وجہ سے بچوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور متعدد بار کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔

 مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔