ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی گاڑیاں عوام کی قوت خرید سے باہر، آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بیان

نئی گاڑیاں عوام کی قوت خرید سے باہر، آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ایاز رانا:  آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا ہے کہ نئی گاڑیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2019 میں 3 لاکھ گاڑیوں کی فروخت ہوتی تھی جبکہ آج ایک لاکھ گاڑیوں کی سیل پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی سطح پر گاڑیاں تیار نہیں ہوں گی، سستی گاڑی عوام تک نہیں پہنچ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 80 فیصد گاڑیاں سی کے ڈی اور ایس کے ڈی اسمبلی کے ذریعے بیرون ملک سے امپورٹ کی جا رہی ہیں۔

چیئرمین اے پی ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لے کر لوکل اسمبلرز کو پیسہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں پرانی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی آ چکی ہے جبکہ آئی ای وی گاڑیوں کی تیاری تو دور کی بات ہے۔