ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 19 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کو 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا ،اس کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج اور ارشد نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری خارج کردی تھیں ۔