ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپٹما کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ

اپٹما کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کامران ارشد نے شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں شرح سود کم کرنے کا اعلان کرے۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ حکومت کو شرح سود کو 16 فیصد کی سطح پر لانا چاہیے کیونکہ ملک میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے اور اس کے باعث شرح سود کو کم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی معیشت کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، صنعتی پیداوار بڑھے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کامران ارشد کے مطابق مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور حقیقی شرح سود 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔