50 ہزار رشوت لینے والے لیسکو ملازم کو 11 ماہ قید ,2 لاکھ جرمانہ کی سزا

14 Dec, 2024 | 12:18 PM

شاہین عتیق: لاہور کی سپیشل جج سنٹرل تنویر احمد شیخ نے 50ہزار روپے رشوت لینے کے جرم میں لیسکو کے ملازم عاشق حسین کو 11 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اور ایف آئی اے نے چالان پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر عدالت نے اس سزا کا حکم دیا۔

مزیدخبریں