عمران یونس: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کی تدریسی عملے کی ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہو گئے , الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کو صدر، ڈاکٹر تنویر قاسم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان اور احمد نوید نائب صدور، جبکہ ڈاکٹر محمد عثمان خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ سوشل سیکرٹری ہدی ریاض اور ٹریثرر ڈاکٹر رضوانہ حمید کی بھی منتخب ہونے کی اطلاع ہے۔
ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر عرفان جلیس، ڈاکٹر راشد جلیل، ڈاکٹر قاسم علی رانجھا کے علاوہ ڈاکٹر اویس رشید، ڈاکٹر شمائلہ سمرین اور عدنان بشیر بھی شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ٹی ایس اے کی نومنتخب باڈی کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی۔