ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر علی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کے مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مقدمات جعلی ہیں ،تمام میں بریت ہوگی۔
بیرسٹر گوہر علی کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا ٹاک کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہ چلنے کی بات کی اور کہا کہ مظاہرین ابھی بیٹھے بھی نہیں تھے کہ شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا بانی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ممکن ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے وضاحت دی کہ مذاکرات کے دوران کسی شرط کو نہیں رکھا، البتہ مطالبات ضرور پیش کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے بھی مذاکرات ہوئے مگر ایک اسٹیج سے قبل ہی رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے اور اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھنا چاہیے۔