ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توڑ پھوڑ کا کیس،اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

توڑ پھوڑ کا کیس،اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسے کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

  اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصرکے خلاف تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد نے اسد قیصرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

 عائشہ خالد نے کہا کہ اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔

 عدالت نے اسد قیصرکی استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔