ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف,  انتظامیہ غائب

گراں فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف,  انتظامیہ غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: لاہور میں گراں فروشوں نے مختلف علاقوں میں الگ الگ ریٹس مقرر کر لئے ہیں، جس کے نتیجے میں موسمی سبزیاں، پھل، ایل پی جی گیس اور دیگر اشیاء سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت کی جارہی ہیں۔

 دودھ، دہی اور گوشت کے نرخ بھی سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

دودھ کی سرکاری قیمت 160 روپے فی لیٹر کے بجائے 230 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پانی ملا دودھ 180 روپے فی لیٹر اور خالص دودھ 230 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ دہی کی قیمت بھی 240 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، حالانکہ اس کی سرکاری قیمت 180 روپے ہے۔

مٹن جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں 2400 سے 2700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بیف 900 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر عملہ موجود ہونے کے باوجود  صارفین کو بنیادی اشیائے خوردونوش دستیاب نہیں ہیں۔