ویب ڈیسک: افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں افغان بولر نوین الحق نے 13 گیندوں پر مشتمل اوور کرایا، اوور میں نوین نے 6 وائیڈ بال اور ایک ’نو‘ بال کی، جبکہ 2 چوکے کھانے کے بعد ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
تفصیلات کےمطابق 11 دسمبر کو ہرارے کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نےافغانستان کو چار وکٹ سے شکست دی، ٹیم کی ہار میں نوین الحق نے اہم بھی کردار ادا کیا نوین نے 13 گیندوں پر مشتمل اوور کرایا، نوین نے 15 واں اوور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو کرایا، جس کی شروعات وائیڈ بال سے ہوئی، اُس کے بعد ایک سنگل بنا اور سکندر رضا سامنے آگئے، نوین الحق کی ’نو‘ بال کا فائدہ اٹھاتے گیند کو باونڈی پار کیا۔
’فری ہیٹ‘ سے بچنے کے چکر میں نوین نے 4 وائیڈ بال کیں، اگلی بال پر سکندر رضا نے پھر گیند کو باونڈری کی راہ دکھائی،اسی اوور میں نوین الحق نے سکندر رضا کو آوٹ کیا ، رحمن اللہ گرباز نے کیچ تھاما، اوور میں تین سنگل بھی بنے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نوئن الحق نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،145 رنز کا ہدف زمبابوے نے آخری بال پر پورا کیا، ویلنگٹن مساکاڈزا نے دو گیندوں پر چھ رنز اور تاشنگا موسیکیوا نے 16 رنز کی اننگز میں آخری گیند پرچوکا لگاکر فتح یقینی بنائی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ افغانستان کے نام رہا، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 103 رنز بنا پائی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔