ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا لاہور میں ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے بڑا اقدام

محکمہ ایکسائز کا لاہور میں ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت لاہور میں فرید کورٹ ہاؤس اور ڈیفنس کے دفاتر میں ایکسائز سے متعلق تمام ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے  24 گھنٹے سروسز فراہم کی جائیں گی۔

یہ سروسز ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوں گی اور شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ، ٹرانسفر، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، لگژری ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک دونوں دفاتر میں یہ سروسز شروع کر دی جائیں گی، جبکہ اس اقدام کے تحت تین شفٹوں میں ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن موٹر برانچ آفس کو ختم کر کے سٹاف دیگر دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ نوکری پیشہ افراد اور کاروباری افراد کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور دوسرے مرحلے میں صوبے بھر میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔