ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری، 140انسپکٹرز کی سفارشات طلب

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری، 140انسپکٹرز کی سفارشات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری ہے اور انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے سفارشات طلب کرلی گئی ہیں۔

سی پی او نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز سمیت 140 انسپکٹرز کی ترقی کے لیے سفارشات مانگی ہیں۔ مراسلے میں گزشتہ 3 سالوں کی چھوٹی بڑی سزاؤں، شوکاز نوٹسز، چارج شیٹ، کورسز کی تفصیلات اور کلیئرنس رپورٹ سمیت مالی حیثیت، شہرت، عوام سے برتاؤ اور دیگر ضروری تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈ 19 دسمبر تک سی پی او بھجوا دیے جائیں۔ ترقی کے لیے جن آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ان میں علی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقدیر، علی احمد محمد، عامر مشتاق، عبدالطیف شاہد، اور دیگر افسران شامل ہیں۔

محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس کاغذات مکمل ہونے کے بعد منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔