احمد منصور: لاہور کے نواحی دیہات میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تحصیل شالیمار کے قلعہ جیون سنگھ اور اطراف کے دیہات کے لیے لگایا گیا یہ کیمپ 1182 افراد کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنے کا ذریعہ بنا۔ کیمپ میں مختلف امراض کی جدید آلات سے تشخیص اور علاج کیا گیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے دن بھر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔
کیمپ میں بچوں اور خواتین کے امراض کے ماہرین بھی موجود تھے۔ مریضوں کو جلد، آنکھوں، ناک، کان، گلے کی بیماریوں سمیت موسمی امراض کے علاج کے لیے جدید علاج فراہم کیا گیا۔ مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ غذائی سپلیمنٹس بھی دی گئیں اور مقامی افراد کو صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
علاقے کے عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کے اقدامات کو سراہا۔