ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ارکان، وزراء اور مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ

پنجاب اسمبلی ارکان، وزراء اور مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشادحسین :  نیا سال 2025 پنجاب کے ارکان اسمبلی، صوبائی وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران وزیر اعلیٰ کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا سال ثابت ہونے جا رہا ہے۔

 یکم جنوری سے شروع ہونے والے اس اضافے کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ کر پانچ لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی۔

یہ بل پیر کو  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ایوان سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافہ نافذ ہو جائے گا۔

یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے وزراء اور ارکان اسمبلی کی مراعات بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو آئندہ مالی سال میں لاگو ہوگا۔