ویب ڈیسک:دوستوں کی نادانی نے دولہے کودلہن کے گھرکی بجائے حوالات پہنچادیا۔
گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دوستوں نے دولہے کو گرفتار کروا دیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان اور دولہے عظیم کو بھائی سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا۔
گوجرانوالہ پولیس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا گیاہے،شادی بیاہ پر فائرنگ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔