ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 446 روپے ہو گئی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5روپے کی کمی ہونے سے برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 کی سطح پر برقرار ہے۔