عرفان ملک: لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، کانسٹیبل ارشد شہید کے قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے، فصیح بٹ اور ثمر عرف بنٹی نامی شوٹرزاو سی یو اقبال ٹاؤن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
سی سی پی او لاہور کی کانسٹیبل ارشد شہیدکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر ڈی ایس پی محمد علی بٹ اورٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا، اس موقع پر ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور اور شہید کانسٹیبل ارشد کے اہل ِ خانہ بھی موجود تھے۔
سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل ارشد کے بھائی کو محکمہ پولیس میں بھرتی کرنے کااعلان کیا، فصیح بٹ اور ثمر عرف بنٹی نامی شوٹرزاو سی یو اقبال ٹاؤن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے انجام کو پہنچے، دونوں شوٹرزبھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
OCU اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے خطرناک گروہ کو ٹریس کر کے کارروائی کی، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر وقاص الحسن، سب انسپکٹرمحمد علی،اے ایس آئی فرخ کمال، اے ایس آئی محی الدین، اے ایس آئی وسیم اقبال شامل ہیں۔
ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد، ہیڈ کانسٹیبل عابدرضا، کانسٹیبل طارق محمود، کانسٹیبل یاسر علی، کانسٹیبل حیدرعباس، کانسٹیبل احمد حسن بٹ، کانسٹیبل محمد فیاض، کانسٹیبل منظور آصف، محمد نعمان اور کانسٹیبل محمدعلی بٹ کو بھی انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں شہیدہونے والے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکارہمارا فخر ہیں۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا مقصد عوام کی حفاظت کے مشن کو تقویت دینا ہے،محنتی اور قابل افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے،قابل، محنتی اور فرض شناس پولیس ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔