سابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی لڑکھڑا کر گر گئیں، ہسپتال داخل

14 Dec, 2024 | 10:23 AM

ویب ڈیسک: امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی لڑکھڑانے کے بعد گر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 84 سالہ نینسی پلوسی کو لگسمبرگ میں حادثہ پیش آیا جس میں ان کو چوٹیں آئی ہیں،سابق اسپیکر نینسی پلوسی سرکاری دورے کے دوران لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے گری ہیں، نینسی پلوسی کو لگسمبرگ کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی کا اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے بہترین علاج کرنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

نینسی پلوسی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث نینسی پلوسی دورے کے باقی معاملات میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔


 

مزیدخبریں