وقاص احمد: مزنگ میں التاج ہوٹل سے مبینہ طور پر گر کر ایک شخص جاں ہو گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی ،عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا،عون کا اچانک پاؤں پھسلا اور کھڑکی سے نیچے آ گرا، عون حیدر جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ تھا ،متعدد بار جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شواہد جمع کر لیے، لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔