موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف، صرف 1 دن باقی

14 Dec, 2024 | 10:03 AM

علی ساھی: موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں عوام کو فراہم کی جانے والی ریلیف کی سہولت کا آخری دن 15 دسمبر ہے، جس کے بعد 16 دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہو جائے گا۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنسنگ سہولتوں کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولتوں سے استفادہ کیا، جن میں 7 ہزار 500 شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے اور 10 ہزار 350 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، 10 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

ترجمان کے مطابق  2 ہزار شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے اور 50 سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔ موٹر سائیکل کا لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس کے اجراء کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ 
 
 
 
 

مزیدخبریں