ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیلئے بُری خبر

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آج اور کل کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔

سی ٹی او نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 4513 مقدمات درج کیے گئے اور 64 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او نے بتایا کہ رواں سال 2 لاکھ 24 ہزار شہریوں کو فریش لائسنس جاری کیے گئے ہیں  تاہم کار یا موٹرسائیکل لائسنس رکھنے والے شہریوں کو کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

شہریوں کو لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ اور رینول لائسنس کی تجدید کی سہولت آن لائن فراہم کی گئی ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرکل افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے زیر نگرانی کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں تاکہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی مؤثر ہو سکے۔