ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈا سٹی نےجدید فیچرز کیساتھ نئی قیمت کا اعلان کردیا

ہونڈا سٹی نےجدید فیچرز کیساتھ نئی قیمت کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہونڈا سٹی پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور آرام دہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہی ہے۔ نئی جنریشن ہونڈا سٹی اپنے خوبصورت بیرونی ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خریداروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنی ہوئی ہے۔ 
نئی ہونڈا سٹی میں پُش بٹن اسٹارٹ، کی لیس انٹری، اور خودکار درجہ حرارت کنٹرول جیسے فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جدید LED ہیڈلائٹس، LED ٹیل لائٹس، اور ایک جدید ترین ملٹی میڈیا سسٹم بھی شامل ہے جو ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید شاندار بناتا ہے۔

ہونڈا سٹی 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے جو طاقت اور فیول ایفیشیئنسی کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ شہری اور طویل سفر دونوں کے لیے موزوں، اس کار میں ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، اور وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ (VSA) جیسے حفاظتی نظام بھی شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ بناتے ہیں۔
ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی قیمت نومبر 2024 تک بغیر کسی تبدیلی کے 5,439,000 روپے برقرار ہے۔ قیمت میں استحکام نے خریداروں کو مزید مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنی پسندیدہ کار خرید سکیں۔
میزان بینک نے ہونڈا سٹی کے لیے پانچ سالہ قسطوں کا پلان متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت 30% سیکیورٹی ڈپازٹ اور 5% ریزیڈیول ویلیو کے ساتھ پروسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔ 
خریدار کو 1,634,800 روپے پیشگی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ماہانہ قسط 60 مہینوں کے لیے 110,442 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ پلان ان افراد کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے جو اپنی پسندیدہ گاڑی قسطوں میں خریدنا چاہتے ہیں۔