پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 3 گھنٹے طویل ملاقات

14 Dec, 2024 | 09:26 AM

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے  3 گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئیْ۔

 عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے  کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت  20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔

ان کا مزید  کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرعافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی اُمید ہے۔

مزیدخبریں