علی ساحی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے, یہ فنڈز ملازمین کے علاج معالجے کے اخراجات کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سب انسپکٹر نوید اقبال کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے 10 لاکھ روپے دیے گئے ہیں جبکہ پی ایچ پی کے ملازم مبشر شہزاد کو ٹانگ کے علاج کے لیے 4 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر حسن محمد اور ہیڈ کانسٹیبل کامران ناصر کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے فی کس دیے گئے ہیں۔ اسی طرح انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر نسیم احسن بٹ کو بھی علاج کے لیے 1 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے مزید اقدامات کریں۔