ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کا الرٹ

کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کا الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور پولیس نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے گرجا گھروں کے پادری، منتظمین اور کرسچن کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور کرسمس پروگرامز کے سکیورٹی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے میٹنگ میں یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کی عبادات اور پروگرامز کے دوران گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق تمام مسائل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

ایس پی سٹی نے کرسمس کی رات شہر میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایسے افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔ایس پی سٹی نے کرسچن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی کے معاملات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تاکہ کرسمس کی عبادات کو پرامن اور محفوظ طریقے سے منایا جا سکے۔

ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ گرجا گھروں کے قریب پارکنگ کو دور مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے گا اور عبادات کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔