ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6.2 شدت کا زلزلہ،لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے

6.2 شدت کا زلزلہ،لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    چلی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سینٹیاگومیں زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر تھی۔ تاحال کسی  جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 یاد رہے  گزشتہ  سال چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے  کے باعث 126 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔