لنڈا بازار بھی عام لوگوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوگئے

14 Dec, 2023 | 07:18 PM

 ویب ڈیسک: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی حاجی کیمپ لنڈے بازار میں گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لنڈے بازار میں گرم ملبوسات گلوز، مفلرز، ٹوپیاں اور دیگر سامان مہنگا ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شہری پریشان ہوکر کھالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ لنڈے بازار میں گرم جوڑی گلوز 600 روپے، جرابیں 200 روپے، مفلرز 300 روپے تک پہنچ گئے، اس کے علاوہ گرم ٹوپیاں 400 روپے، گلہ ڈھانپنے والا کپڑا 100 روپے تک ہو گیا۔ 

سردی سے ٹھٹھرتے موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گرم ملبوسات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کم از کم سٹوڈنٹس کیلئے قیمتیں کم کر دیں، پچھلے سال کے مقابلے گلوز کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ سامان ہمیں مہنگا ملتا ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، شہری مہنگی قیمتوں کے باعث واپس جاتے ہیں جس سے ہمارا بھی نقصان ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں