جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تاریکی میں ڈوب گیا، مسافر پریشان

14 Dec, 2023 | 06:26 PM

ویب ڈیسک: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ تاریکی میں ڈوب گیا،  بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے سے فلائٹ اپریشن بند ہو گیا۔

 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والے مسافر اچانک سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ویٹنگ ایریا میں پریشان ہوئے، مسافروں کا سامان بھی جہاز سے منتقل نہیں کیا گیا، کنوئیر بیلٹ اپریشن بھی معطل ہوا، انتظامیہ نے مسافروں کو کوئی جواب نہیں دیا، لاہور سے آنے والی فلائٹ میں مریض بھی موجود تھے، امیگریشن کاؤنٹرز پر بھی مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

 دوسری جانب ترجمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مطابق بجلی کا تعطل بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث شام 5 بجے ہوا، ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا میں بجلی تاحال معطل ہے تاہم آپریشنل لائیٹس روشن ہیں، ایئرپورٹ عمارت کے 80 فیصد حصے کی بجلی بحال ہے، ایئرپورٹ پر تمام آپریشنل نظام معمول کے مطابق جاری ہے، متاثرہ تاروں پر کام جاری ہے اور آئندہ 2 گھنٹوں میں متاثرہ حصے کی بجلی بحال ہونے کی قوی امید ہے، پاور ٹنل بیسمنٹ ٹرمینل بلڈنگ سے کچھ فاصلے پر وقع ہے جہاں شارٹ سرکٹ ہوا۔

مزیدخبریں