قومی الیکشن کی طرح یہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارا بنیادی حق ہے، اکبر ایس بابر

14 Dec, 2023 | 05:56 PM

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہم پارٹی میں شفاف انٹرا پارٹی انتخابات چاہتے ہیں،قومی الیکشن کی طرح یہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارا بنیادی حق ہیں۔ 

 میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے وکلا کو دلائل دینے کا موقع دیا گیا ، آج بہت سارے ایسے قانونی نکات رکھے گے جو تضادات کا مجموعہ ہے ،پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف کیا ہے ،ان کے الیکشن ہیں ہی متنازع میں پارٹی کا بانی رکن ہوں ،آج ایسے اشخاص پارٹی کا حصہ ہیں جو خود جمعہ جمعہ آٹھ دن پہلے پارٹی میں آئے ہیں ، آج وہ بھی ہمیں پارٹی کا رکن ماننے سے انکار کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ،ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کر رہے ہیں ،ہم پارٹی میں شفاف انٹرا پارٹی انتخابات چاہتے ہیں ،آج کیوں جمہوریت کمزور ہے ،قومی الیکشن کی طرح یہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارا بنیادی حق ہیں ،ہم نے تحریک انصاف کو ایک رول ماڈل بنانا تھا ،اس کو اے ٹی ایم کے حوالے کیا گیا ،وکلا کے چھوٹے سے گروہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں