پاکستان مسلم لیگ ن کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

14 Dec, 2023 | 05:34 PM

طحہٰ ملک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ ، سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز  شہر قائد سے الیکشن لڑیں گے ۔

  ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان 11 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے ، بلدیہ ٹاون کی نشست پر کون الیکشن لڑے گا، فیصلہ نہ ہوسکا، ایم کیو ایم اور ن لیگ دونوں بلدیہ ٹاون سے اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہیں، 2018 کے الیکشن میں شہباز شریف نے بلدیہ ٹاون سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ،شہباز شریف چند سو ووٹوں سے فیصل واوڈا کے مقابل شکست کھاگئے تھے۔

 بلدیہ ٹاؤن سے الیکشن کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ اگلی نشست میں حتمی فیصلہ متوقع ہے، کراچی سے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ 18 دسمبر کو پارلیمانی اجلاس میں ہوگا، نواز شریف سندھ کے دورے میں تمام پارٹی امیدواروں سے ملاقات کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد 11 نشستوں پر امیدوار فائنل کرلیے گئے، شہباز شریف این اے 242 کیماڑی 1 سے الیکشن لڑیں گے، مریم نواز این اے 230 ملیر 2 سے انتخابات میں حصہ لیں گی، 

 جے یو پی کے اویس نورانی این اے 240 ساوتھ 2 سے امیدوار ہوں گے، این اے 241 ساوتھ 3 سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 229 ملیر 1 سے قادر بخش اور این اے 231 ملیر 3 سے زین انصاری امیدوار ہوں گے، این اے 237 فیروز آباد سے ریحان شیخ اور این اے 239 لیاری ضلع جنوب سے عبداللہ دستی امیدوار فائنل، این 243 کیماڑی 2 سے سلمان خان نون لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ 

مزیدخبریں