حسن علی : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی.
پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو زکام اور بخار ہوگیا، جس کے بعد انہیں ذاتی معالج نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی پارلیمانی بورڈ کی طویل میٹنگ اور تھکاوٹ کے باعث طبیعت ناساز ہوئی۔ شہبازشریف کو ذاتی معالج نے خوراک میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہبازشریف طبیعت ناسازی کے باعث ساہیوال اور گوجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔