چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کار پارٹنر ہے، گوہر اعجاز

14 Dec, 2023 | 04:19 PM

This browser does not support the video element.

وقاص عظیم:وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کار پارٹنر ہے۔ 

چین کے صوبہ شانگ شو میں پاک چین اکنامک اینڈ ٹریڈ  کے حوالے سےکانفرنس ہوئی۔ گوہر اعجاز نے نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل شعبے میں جوائنٹ وینچر کیے جاسکتے ہیں، دونوں ممالک کے ٹیکسٹائل مینو فیکچررز پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔  پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سب سے آسان ہے۔ سی پیک کے تحت قائم کیے گئے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو کئی مراعات دی گئی ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ فراہم کی جا رہی ہیں۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے مابین ٹیکسٹائل کا شعبہ اہم ہے، ٹیکسٹائل پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔ ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا شیئر 60 فیصد ہے۔ 2021-22 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 19 ارب ڈالرز تھیں، 
 پاکستان چین سے ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مشینری کا بڑا امپورٹر ہے۔

مزیدخبریں