9 مئی مقدمہ ،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ گرفتار

14 Dec, 2023 | 02:27 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو 9 مئی مقدمے  میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

 تھانہ سٹی پولیس نے عمر تنویر بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے حراست میں لیتے ہوئے سانحہ 9 کے حوالے سے تھانہ سٹی میں درج مقدمے  میں گرفتاری ڈالی۔

 تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

 جج ملک اعجاز آصف نے سرنڈر کرنے پر عبوری ضمانت ڈسپوز آف کر دی ۔ سابق ایم پی اے نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ 9 مئی کی چیئرمین سمیت پوری پارٹی مذمت کر چکی امید ہے، ہمیں انصاف ملے گا۔ اس کیس میں اشتہاری کیا گیا، اب سرنڈر کر دیا ہے۔

  اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ  تحریک انصاف کے ٹکٹ پر  پر الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں