ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

  لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ درخواستوں پر کل سماعت کرے گا،لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کیخلاف بھی درخواست پر سماعت ہوگی۔

 جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔