ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لیسکو نے صارفین کو بقایاجات بلوں کی اقساط میں ادائیگی کی اجازت دیدی 

 لیسکو نے صارفین کو بقایاجات بلوں کی اقساط میں ادائیگی کی اجازت دیدی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا،کمپنی نے ریکوری کی شرح بڑھانے کے لئے صارفین کے بلوں میں بقایاجات کی دو سے تین اقساط کرنے کی اجازت دیدی۔

لیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی کی کڑی شرائط میں ترمیم کر کے بقایاجات کی اقساط کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم کرنٹ بل پر اقساط کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے گھریلو صارفین کے بلوں کی ریکوری متاثر ہونے پر فیصلہ کیا کیونکہ صارفین کے بلوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی تھی جس پر بجلی منقطع کرنے سے کمپنی کےڈیڈ ڈیفالٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی تعداد کم کرنے اور ریکوری شرح بڑھانے کے لئے فیصلہ کیا گیا،آن لائن کی بجائے مینول بلوں کے اجراء کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اور مختلف دفاتر میں بینکس کو مینول بلز وصول کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

 قبل ازیں لیسکو انتظامیہ نے گھریلو، کمرشل اورر صنعتی صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر پابندی عائد کر دی   رکھی تھی تاہم اب کمپنی نے صارفین کے بلوں میں بقایاجات کی دو سے تین اقساط کرنے کی اجازت دیدی جس کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 واضح رہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے صارفین کی بلوں کو ادا کرنے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے اور  ریکوری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔  لیسکو کے اس اقدام سےصارفین کو  بھاری بجلی کے بلوں میں کسی حد تک راحت مل سکتی ہے۔

 چونکہ بجلی ایک بنیادی ضرورت ہے اس لیے خاندانوں پر اضافی مالی بوجھ انہیں دیگر ضروری اخراجات میں کمی کرنے پر مجبور کرتا، جس سے ان کا مجموعی معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔